بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سہ ماہی وظیفے کی رقم میں اضافہ، بیویوں کے نام پر پیسے لینے والے گریڈ 17کے 4افسر برطرف، رقم وصول

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سہ ماہی وظیفے کی رقم میں اضافہ، بیویوں کے نام پر ...

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں فراڈ کرنیوالوں کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے گریڈ 17 ے 4 افسران کو نوکری سے بر طرف کر دیا۔بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے گریڈ 17 کے 4 اسسٹنٹ ڈائریکٹرزکو کرپشن ثابت ہونے پر نوکری سے برطرف کیا گیا، چاروں افسران بیگمات کے نام پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے پیسے لیتے رہے، افسران سے چار لاکھ 40 ہزار 196 روپے بھی ریکور کرلیے گئے۔افسران کی برطرفی کے نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیے گئے جن کے مطابق نعمان زحیم، شفیع اللہ، سید فضل امین اور سبیل خان نامی ان افسران کا تعلق بنوں،ایبٹ آباد اور ڈیرہ اسمٰعیل خان سے ہے۔دوسری طرف ثانیہ نشتر نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے وظیفے کی رقم میں اضافے کا اعلان کردیا۔کراچی کے علاقے ملیر میں احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کھلی کچہری لگائی، اس موقع پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت وظیفہ حاصل کرنے والی خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ثانیہ نشترکا کہنا تھا کہ وظیفے کی سہ ماہی رقم 5 ہزار سے بڑھاکر 6 ہزار روپے کردی گئی ہے اور 6 ہزار کی رقم 2،2 ہزار روپے ماہانہ کے حساب سے فراہم کی جائے گی۔

بی آئی ایس پی

مزید : صفحہ اول