پائلٹس کی حاضر دماغی سے 2مسافر طیارے حادثے سے بچ گئے، 3ایئر ٹریفک کنٹرولر معطل

      پائلٹس کی حاضر دماغی سے 2مسافر طیارے حادثے سے بچ گئے، 3ایئر ٹریفک ...

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی حدود میں دو مسافر طیارے خوفناک حادثہ سے بال بال بچ گئے۔ ڈیوٹی پرموجود ائیر ٹریفک کنٹرولر کو معطل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق ائیرٹریفک کنٹرولر کی مبینہ غفلت کے باعث بڑا حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا، پی آئی اے اور غیرملکی ائیرلائن کے طیارے آمنے سامنے آگئے، پائلٹس نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں طیاروں کو حادثہ سے بچایا۔پی آئی اے کی پرواز اسلا م آباد سے کرا چی آ رہی تھی۔ ایمریٹس ائیر لائن کی پرواز دہلی ریجن سے ہوتی ہوئی نواب شاہ سے گزر رہی تھی۔ قومی پروازلینڈ نگ کیلئے بلندی سے نیچے آرہی تھی۔ذرائع کے مطابق طیارہ 35 ہزار فٹ بلندی پر تھا، غیرملکی ائیرلائن کی پرواز 40 ہزارفٹ بلندی پرتھی، فاصلہ 5 میل سے کم رہ گیا تھا۔ پی آئی اے کپتان اپنے جہاز کو تیزی سے نیچے کی طرف لے گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرا کپتان اپنے طیارے کو تیزی سے چار ہزار فٹ بلندی پر لے گیا، سول ایوی ایشن نے واقعہ کا نوٹس لے کر ڈیوٹی پرموجود ائیر ٹریفک کنٹرولر کو معطل کر دیا۔ تینوں اے ٹی سی کو بھی ڈیوٹی سے ہٹا کر تحقیقات شروع کر دی۔

حاضر دماغی

مزید : صفحہ اول