وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافے کا فیصلہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے وفاقی ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات میں امتیازی سلوک ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نظر ثانی شدہ پیکج کے مطابق وفاقی ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں 100 فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔ تنخواہوں میں اضافہ 2017 میں لاگو تنخواہ کے سکیل کے حساب سے کیا جائے گا۔ وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ وزیر اعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحا ت عشرت حسین کی زیر صدارت ’وفاقی سروس تشکیل نو کمیٹی‘ کے ہونیوالے اجلاس میں کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق وفاقی ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں مندرجہ ذیل اضافہ ہوگا۔گریڈ ایک کیلئے کم از کم 9130 اور زیادہ سے زیادہ 17830 روپے،گریڈ دو کیلئے کم از کم 9310 اور زیادہ سے زیادہ 19210روپے،گریڈ 3 کیلئے کم از کم9610 اور زیادہ سے زیادہ21310 روپے،گریڈ 4کیلئے کم از کم9900 اور زیادہ سے زیادہ 23100روپے،گریڈ 5 کیلئے کم از کم10260 اور زیادہ سے زیادہ25260 روپے،گریڈ 6کیلئے کم از کم10620 اور زیادہ سے زیادہ 27420روپے،گریڈ 7کیلئے کم از کم10990 اور زیادہ سے زیادہ 29190روپے،گریڈ 8 کیلئے کم از کم11380 اور زیادہ سے زیادہ 31480روپے،گریڈ 9 کیلئے کم از کم11770 اور زیادہ سے زیادہ 31480روپے،گریڈ 10کیلئے کم از کم12160 اور زیادہ سے زیادہ36160 روپے،گریڈ 11 کیلئے کم از کم12570 اور زیادہ سے زیادہ 38970روپے،گریڈ 12 کیلئے کم از کم13320 اور زیادہ سے زیادہ 42120 روپے،گریڈ 13 کیلئے کم از کم14260 اور زیادہ سے زیادہ 45760 روپے،گریڈ 14 کیلئے کم از کم15180 اور زیادہ سے زیادہ 50280 روپے،گریڈ 15 کیلئے کم از کم 16120 اور زیادہ سے زیادہ 56020 روپے،گریڈ 16 کیلئے کم از کم18910 اور زیادہ سے زیادہ 64510 روپے،گریڈ 17 کیلئے کم از کم 30370 اور زیادہ سے زیادہ 76370 روپے،گریڈ 18 کیلئے کم از کم 38350 اور زیادہ سے زیادہ 95750 روپے،گریڈ 19 کیلئے کم از کم 59210اور زیادہ سے زیادہ 120210 روپے،گریڈ 20 کیلئے کم از کم69090اور زیادہ سے زیادہ 132230 روپے،گریڈ 21 کیلئے کم از کم 76270اور زیادہ سے زیادہ 146720 روپے،گریڈ 22 کیلئے کم از کم 82380اور زیادہ سے زیادہ 164560 روپے۔
سرکاری ملازمین