لاہور پاکستان کا دل ہے، میں یہ نہیں مانتا، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر
کراچی(آئی این پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ میں یہ نہیں مانتا کہ لاہور پاکستان کا دل ہے۔یہ بات انھوں نے کراچی میں منعقدہ ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی، اسد عمر کا کہنا تھا کراچی میرے دل کے قریب ہے، نہیں مانتا کہ لاہور پاکستان کا دل ہے، کراچی پاکستان کا دل بھی ہے اور دماغ بھی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان سے ماضی میں صرف بم دھماکوں کی خبریں جاتی تھی، اب اچھی خبریں دنیا میں جاتی ہیں، اسٹاک مارکیٹ کے لیے رواں اور اگلا سال بہت اچھا ہوگا، سندھ میں بلدیاتی اختیارات پر سپریم کورٹ جا رہے ہیں، عمران خان مجھ سے کہتے ہیں کہ کراچی کے لیے بہت کچھ کرنا ہے۔
اسد عمر