شہریوں سے موٹر سائیکل چوری کرنے والا ملزم گرفتار

شہریوں سے موٹر سائیکل چوری کرنے والا ملزم گرفتار

  



پشاور (کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس نے شہرکے پوش علاقے گلبر گ میں گھروں کے سامنے سے شہریوں کی موٹرسائیکل چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیاہے، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کید وران گھروں کے سامنے سے موٹر سائیکل چوری کرنے کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضہ سے 4 عدد مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لئے گئے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جس میں مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق راضی خان ولد یاراللہ سکنہ شعالی بالہ حال بمبہ روڈ گلبرگ نمبر2 نے تھانہ گلبرگ پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ وہ اس نے اپنے موٹرسائیکل گھر کے باہر کھڑی کی تھی جو کو کسی نے چوری کی ہے جس کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ایس پی کینٹ تصور اقبال نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی کینٹ ریاض خلیل اور ایس ایچ او تھانہ گلبر گ ذاھد حسین پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزما ن کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیاڈی ایس پی کینٹ ریاض خلیل کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ گلبر گ ذاھد حسین نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے متعدد مشتبہ اور مشکوک افراد کو شامل تفتیش کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف جرائم پیشہ افراد کا ڈیٹا بھی اکٹھا کیا، جبکہ کئی ایک جرائم پیشہ افراد کے بیانات بھی قلمبند کئے جس کے دوران وقوعہ میں ملوث اصل ملزم کا سراغ لگاکر گزشتہ روز ایس ایچ او ذاہد حسین اور انچارج چوکی طاہر خان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم صدام حسین ولد یار محمد سکنہ نوتھیہ جدید حال باڑہ روڈ کو گرفتار کر لیا، گرفتا ر ملزم نے ابتدائی تفتیش گھروں کے سامنے سے موٹر سائیکل چوری کرنے کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضہ سے 4عدد مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جس میں اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے،

مزید : پشاورصفحہ آخر