آٹاقیمت میں ہوشربا اضافہ،عوام سے سراسر ناانصافی،ڈاکٹر فائزہ رشید

  آٹاقیمت میں ہوشربا اضافہ،عوام سے سراسر ناانصافی،ڈاکٹر فائزہ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور (سٹی رپورٹر)پی پی پی خیبرپختونخوا کی رہنمااور سابق ایم پی اے ڈاکٹر فائزہ رشید نے کہا کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ عوام کے ساتھ ظلم ہے اور کہا ہے کہ جب سے پی ٹی آئی کی نحوست مسلط کی گئی ہے عوام کے مسائل بڑھتے جارہے ہیں ایک بیان میں ڈاکٹر فائزہ رشید نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ہاتھوں عوام کا جینا پہلے ہی دوبھرکردیاگیا ہیدوسری طرف آئے روز مہنگاء میں اضافہ کرکے ان کے لیے مزید مشکلات کھڑی کی جارہی ہیں پی ٹی آئی اپنی نااہلی کا اعتراف کرتے ہوئے فوری مستعفی ہوجائے اور فوری طور پر نئے انتخابات کراکر اقتدار کسی اہل قیادت کی حوالے کی جائے.