سینئر وزیر عاطف خان سے ایشیائی ترقیاتی بنک کے وفد کی ملاقات

سینئر وزیر عاطف خان سے ایشیائی ترقیاتی بنک کے وفد کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹا ف رپورٹر)سینئر وزیر خیبر پختونخوا عاطف خان کی سیاحت کے فروغ کے حوالے سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد سے خیبرپختونخوا ہاوس اسلام آباد میں ملاقات۔اس موقع پر سینئر وزیر عاطف خان نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کو بتایا کہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں سیاحت کو فروغ دینا بھی ہے اوراس حوالے سے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیاحت کے لیے چار نئے زونز متعارف کیے گئے ہیں اور 14 سے 18 نئے مقامات سیاحت کے فروغ کے حوالے سے دریافت کیے گئے ہیں جس کے لیے حکومت نے وہاں تک سیاحوں کی آمدورفت کے لیے نئی سڑکیں تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر کام شروع کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح ایک جامعہ منصوبہ بندی بھی کی جا رہی ہے جس کے تحت قدرتی حسن کو تحفظ دیا جائے گا اور ایکو ٹورزم ولیج بنائے جائیں گے جس میں مقامی لوگوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایکو ٹوریزم کا مقصد سیاحتی مقامات کا قدرتی حسن محفوظ کرنا اور مقامی سطح پر سیاحت کو فروغ دینے سمیت مقامی سطح پر لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔اس موقع پر سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری سیاحت و آرکیالوجی بھی موجود تھے۔ سینئر وزیر نے وفد کو مزید بتایا کہ حکومت خیبر پختونخوا نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ جامع منصوبہ بندی کے تحت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیاحت کے حوالے سے ایسے اقدامات اٹھائے گی جس میں مذہبی سیاحت کے ساتھ ساتھ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی پاکستان میں سیاحت کے لیے راغب کیا جائے گا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد نے سینئر وزیر عاطف خان کو ہر قسم کی مالی اور تکنیکی معاونت کی مکمل یقین دہانی کرائی۔