ملاوٹ مافیا کیخلاف کاروائی بلاتا خیر جاری رہے گی، سہیل خان

  ملاوٹ مافیا کیخلاف کاروائی بلاتا خیر جاری رہے گی، سہیل خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور (سٹی رپورٹر)کے پی فوڈ اتھارٹی کا عملہ ہمہ وقت چوکس اور چوکننہ رہتا ہے، ملاوٹ کیخلاف کاروائیاں جاری رہینگی، ماڈل شاپس کیلئے تاجرتنظیموں کیساتھ مذاکراتی عمل تقریبا مکمل ہوچکا ہے، ان خیالات کا اظہار ڈی جی کے پی فوڈ اتھارٹی سہیل خان نے یہاں سے جاری ایک بیان میں کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوامی تعاون سے گھروں کے اندر واقع مضر صحت اشیائے خوردونوش بنانے والی فیکٹریوں کیخلاف موثر کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔ ڈائریکٹر آپریشن ڈاکٹر عظمت وزیر نے ہفتہ کے روز ہونے والے کریک ڈاون کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اندرون شہر پہاڑی پورہ کے علاقے میں اشیایے خوردونوش کی انسپکشن کی گئی جہاں دودھ میں ملاوٹ پر ایک ہزار لیٹر مضر صحت دودھ تلف کیا گیا جبکہ زائد المیعاد اور غیر معیاری اشیائے خوردونوش کی فروخت پر دو جنرل سٹورز کو بھی تالے لگادئے گئے۔ فوڈ سیفٹی آفیسر واصف شاہ اور احمد علی شاہ نے غیر معیاری پاپڑ سپلائی کرنے والے وین کا کھوج لگاتے ہوئے پاپڑ کی فیکٹری پر چھاپہ مارا جہاں استعمال شدہ گندے ریپرز کو پاپڑ اور چپس کے پیکنگ کیلئے دوبارہ استعمال کیا جاتا تھا۔ کاروائی کے دوران تین افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جب کہ فیکٹری کو سیل کردیا گیا۔