راولپنڈی، ڈپٹی اٹارنی جنرل کے گھر ڈکیتی
راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں ڈپٹی اٹارنی جنرل کے گھرمسلح ڈکیتی کی واردات میں 3نامعلوم افراد اہل خانہ کوگن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے سی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او کو واردات کا سراغ لگانے کیلئے 1 ہفتے کا وقت دے دیااطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی اٹارنی جنرل سہیل محمودسکنہ گلستا ن کالونی کے گھر 3مسلح ڈاکو ؤں اسلحہ کی نوک پر اہل خانہ کو یر غمال بنا کرگھر میں موجود طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے، اطلاع ملتے ہی پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لئے سی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او سول لائن کو واردات کا سراغ لگانے کیلئے 1ہفتے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرکے رپورٹ دی جائے، اے ایس پی سول لائن سرکل بینش فاطمہ نے بتایا کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل کے گھر ہونے والی واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جن کو جلد گرفتار کرلیں گے۔
ڈکیتی