مدرسوں میں زیر تعلیم طلباء دین اسلام کے وارث ہیں، نورالحق قادری

مدرسوں میں زیر تعلیم طلباء دین اسلام کے وارث ہیں، نورالحق قادری

  



خیبر (بیورورپورٹ)لنڈیکوتل دارلعلوم گل جنیدیہ گل ولی مدرسہ میں سالانہ محفل میلاد کے سلسلے میں تقریب منعقد ہوا تقریب میں مدرسے کے طلباء نے پانچ زبانوں میں تقاریر کی محفل میلاد تقریب کا مہمان خصوصی وفاقی وزیر ڈاکٹر علامہ نورالحق قادری تھے اس موقع پر تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدرسوں میں طلباء کو انسانیت کا درس دیتا ہیں اور اسکے ساتھ اخلاقیات کا درس دیتے ہیں مدرسوں میں زیر تعلیم طلباء دین اسلام کے وارث ہیں کیونکہ یہی طلباء پورے دنیا میں دین اسلام سے لوگو ں روشنا س کر واتے ہیں انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ مساجدمیں علماء دنیا کے معاملات پر بھی تقاریر کریں اور لوگوں کو روزانہ معمالات دینی لحاظ سے سمجھائیں کیونکہ یہ علماء کی ذمہ داری ہیں نورالحق قادری نے کہا کہ طلباء نے پانچ زبانوں میں تقاریر کی اور احادیث پانچ زبانوں میں بھی پڑھائیں جس پر وہ فخر کر تے ہیں خیبر ذخہ خیل میں تنظیم اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام چھ مدارس میں طلباء حفظ قران اور دینی علوم سے حاصل کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ انکے مدرسے سرکاری فنڈز سے نہیں چلتے بلکہ صاحب حسیت لوگوں کے چندوں سے چلتے ہیں انکو جو فنڈز جس پرا جیکٹس کیلئے ملتے ہیں اس پر خرچ کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ مد رسوں کے ساتھ انکوں اپنے علاقوں کے سکولوں اور کالجز کا بھی فکر ہیں اور ان میں زیر تعلیم طلباء کا پوراخیال ہیں انکی بہتری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں تقریب سے مدرسے کے مہتمم مولانا تاج علی شاہ نے کہا کہ مدرسے میں طلباء کو ناظرہ قران حفظ قران اور دینی علوم حاصل کر رہے ہیں اور ہر سال کئی طلباء ناظرہ قران اور حفظ قران سے فارغ ہو تے ہیں اور پھر وہ دینی علم حاصل کر رہے ہیں آخر وفاقی وزیر نورالحق قادری نے طلباء میں انعامات تقسیم کئے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر