پنجاب میں آٹے کاکوئی بحران نہیں، آئندہ حکومت بھی پی ٹی آئی کی ہوگی

پنجاب میں آٹے کاکوئی بحران نہیں، آئندہ حکومت بھی پی ٹی آئی کی ہوگی

  



راولپنڈی (آن لائن)صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے واضح کیا ہے کہ وفاق اور پنجاب میں تحریک انصاف اور عمران خان کی حکومت پورے عزت و احترام کے ساتھ نہ صرف 5سال پورے کرے گی بلکہ آئندہ 5سال بھی تحریک انصاف کی حکومت ہو گی پنجاب حکومت پر تنقید کرنے والے کچھ نادان دوست وزیر اعلیٰ کی کارکردگی کو دور سے دیکھ رہے ہیں پنجاب میں اس وقت آٹے کا قطعی کوئی بحران نہیں جوڑ توڑ کے ماہر جہانگیر ترین اتحادیوں کو منانے کے مشن پر ہیں جلد تمام اتحادی راضی ہو جائیں گے کوئی اتحادی حکومت کو بلیک میل نہیں کر رہا نہ ہی پنجاب کی وزارتوں میں کوئی اکھاڑ پچھاڑ ہو رہی ہے رواں مالی کے پہلے ساڑھے5ماہ میں پنجاب میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 178روپے کے فنڈز فراہم کئے گئے آٹے کے مصنوعی بحران کے پروپیگنڈے پرمختلف اضلاع کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز سمیت عملے کو معطل کیا اور376فلور ملوں کے خلاف کاروائی کی گئی 15ملوں کے لائسنس معطل کر کے 175ملوں کا کوٹہ منسوخ کیا گیا اور پروپیگنڈے کے ذریعے مصنوعی بحران پیدا کرنے والی ملوں کو گزشتہ10روز میں 9کروڑ روپے جرمانہ کیاان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ سہ پہر پنجاب ہاؤس راولپنڈی میں پر ہجوم پریس کانفرنس میں کیا قبل ازیں انہوں نے آل پاکستان پرائیوٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے بھی خطاب کیا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے فلور ملوں کو گندم کا کوٹہ معمول سے زیادہ دیا جا رہا ہے لیکن ایک مخصوص مافیا باقاعدہ منصوبہ بندی کے ذریعے پنجاب سمیت ملک بھر میں آٹے کے بحران کا پروپیگنڈہ کر کے حکومت کو بدنام کرنا چاہتا ہے جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے بطور چیف ایگزیکٹو صوبائی وزیر خوراک چوہدری سمیع اللہ کے ساتھ اس پروپیگنڈے کو ناکام بناتے ہوئے فوری کاروائی کرکے گوجرانوالہ، وہاڑی اور فیصل آباد سمیت مختلف اضلاع کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز سمیت عملے کو معطل کیا اور376فلور ملوں کے خلاف کاروائی کی گئی 15ملوں کے لائسنس معطل کر کے 175ملوں کا کوٹہ منسوخ کیا گیا اور پروپیگنڈے کے ذریعے مصنوعی بحران پیدا کرنے والی ملوں کو گزشتہ10روز میں 9کروڑ روپے جرمانہ کیا اسی طرح عوام کو سستے داموں آٹے کی فوری فراہمی کے لئے پنجاب بھر میں 126مقامات پر ایکس مل ریٹ پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی گئی جبکہ پنجاب سے خیبر پختونخواہ گندم اور آٹے کی سمگلنگ روکنے کے لئے بارڈر پر باقاعدہ چوکیاں قائم کی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں پہلی مرتبہ پنجاب انفارمیشن بورڈ کے ذریعے ڈیلروں اور فلور ملوں کے درمیان میکنزم کے لئے سافٹ ویئر متعارف کرایا جا رہا ہے جو فلور ملوں اور آٹا ڈیلروں کے درمیان چیک اینڈ بیلنس رکھے گا یہ سافٹ ویئر لاہور میں فعال کرنے کے بعد مرحلہ وار پنجاب بھر میں فعال کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار نے انتہائی خاموشی کے ساتھ پنجاب کی خدمت کی ہے سابق دور میں وزیر اعلیٰ نے 8کیمپ آفس قائم کر رکھے تھے جن پر کروڑوں روپے کے ماہانہ اخراجات تھے لیکن عثمان بزدار نے صرف ایک کیمپ آفس سے پنجاب کو کنٹرول کر کے کفائیت شعاری کی مثال قائم کی ہے۔

فیاض الحسن چوہان

مزید : پشاورصفحہ آخر