ایبٹ آباد میں منشیات فروشوں کیخلاف تاریخی آپر یشن، 680گرفتار

ایبٹ آباد میں منشیات فروشوں کیخلاف تاریخی آپر یشن، 680گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایبٹ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ہزارہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن کرتے ہوئے 680منشیات فروش گرفتار کئے ہیں اس کے علاوہ خطرناک سمگلر بھی پولیس کے ہاتھ آئے ہیں۔ شہری علاقو ں کے بعد دیہی علاقو ں میں بھی منشیات فروشوں کیخلاف بڑا آپریشن کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی ہزارہ مظہر الحق کاکا خیل نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے استقبالیہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مظہر الحق کاکا خیل نے کہا کہ علاقے کو جرائم سے پاک کرنے کیلئے پولیس دن رات محنت کر رہی ہے ہم اس ریجن کو انشاء ا? جرائم سے مکمل پاک کریں گے۔ طلبہ میں منشیات کی لعنت بہت تیزی سے پھیل رہی ہے جسے روکنے کیلئے ہم منشیات فروشوں کے ساتھ سختی سے نمٹ رہے ہیں ہم پاکستان کے مستقبل سے کسی کو بھی کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے کیونکہ طلبہ ہی پاکستان کا روشن مستقبل ہیں۔ منشیات کا زہر نوجوان نسل کی رگوں میں اتارنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ہزارہ کے عوام بہت تعاون کرنے والے'محنتی اور دل کے اچھے لوگ ہیں۔ پولیس اہلکارو ں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کے حوالے سے مظہر الحق کاکاخیل نے کہا کہ سوشل میڈیا کے استعمال کے منفی نتائج برآمد ہو رہے تھے اہلکار اور افسران فیلڈ میں کم دلچسپی لیتے تھے اور سوشل میڈیا پر زیادہ۔اس لئے اس کے استعمال پر پابندی لگائی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ہزارہ بہت خوبصورت علاقہ ہے یہاں سیاست کے بہت مواقع ہیں ہزارہ پولیس سیاحوں کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار رہتی ہے۔ سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات دی جارہی ہیں۔ جرائم کے خاتمے کیلئے میڈیا کا تعاون بہت ضروری ہے۔ میں ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کا مشکور ہوں کہ انہوں نے اتنے اچھے پروگرام کا انعقاد کیا۔ نیشنل پریس کلب کے صدر شکیل قرار نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ مظہر الحق کاکاخیل نے ہمیشہ جرائم کے خاتمے کیلئے کام کیا ہے اور صحافیوں کے ساتھ ان کے تعلقات مثالی رہے ہیں۔ ملک سے بدامنی اور لاقانونیت کے خاتمے کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر تیمور جدون نے کہا کہ پولیس اور صحافی دونو ں ملکر معاشرے میں سدھار لاسکتے ہیں ہم ہزارہ پولیس کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کریں گے تاکہ اس خوبصورت خطے کو مزید پرامن بنایا جاسکے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری لقمان شاہ نے کہا کہ ہزارہ پولیس اپنے اچھے اخلاق کی وجہ سے پاکستان میں سب سے نمایاں ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ڈی آئی جی مظہر الحق کاکاخیل کی سربراہی میں ہزارہ پولیس کی خدمات مزید نکھر کر سامنے آئیں گی کیونکہ کاکاخیل ایک باصلاحیت افسر ہیں۔ ہزارہ بھر کے صحافیوں اور پولیس کا آپس میں مثالی تعاون امن و امان کی بہتری کیلئے جاری رہے گا۔ استقبالیہ تقریب میں ہزارہ پولیس کی جانب سے جرائم پر قابو پانے کیلئے حوالے سے خوبصورت ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی جسے صحافیوں نے بہت سراہا۔ تقریب میں ایسوسی ایشن کے فنانس سیکریٹری شاکر عباسی'سجاد عباسی ' محمد پرویز' انوار عباسی' عادل تنولی' طارق خان' نوید الرحمن' احسن رشید مرزا' یاسر نذر اعوان' محمود عباسی' محمد داؤد ' شہزاد ملک ' باسط'حسین احمد' چنگیز خان' سعدیہ کمال کے علاوہ بھی صحافیو ں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔