آئی سی سی انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ: قومی ٹیم آج سکا ٹ لینڈ کیخلاف کھیلے گی

آئی سی سی انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ: قومی ٹیم آج سکا ٹ لینڈ کیخلاف کھیلے گی

  



پوٹ چیفسٹروم(این این آئی)13 ویں آئی سی سی انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ میں دو مرتبہ کی عالمی چمپئن پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ سکاٹ لینڈ کے خلاف (آج) اتوار کو پوٹ چیفسٹروم میں کھیلے گی۔ تفصیلات کے مطابق ایونٹ میں دو مرتبہ کی عالمی چمپئن پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ سکاٹ لینڈ کے خلاف (آج) اتوار کو پوٹ چیفسٹروم میں کھیلے گی۔پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ 22جنوری کو زمبابوے کے خلاف بلوم فونٹین میں کھلے گی، گروپ مرحلے میں پاکستان ٹیم اپنا آخری میچ بنگلہ دیش کے خلاف 24 جنوری کو مد مقابل ہوگی، ہر گروپ سے دو بہترین ٹیمیں سپر لیگ مرحلے تک رسائی حاصل کریں گی، باقی تمام ٹیمیں پلیٹ چمپئن شپ کیلئے نبردآزمائی کریں گی،ایونٹ میں سپر لیگ مرحلے کا آغاز 28 جنوری سے شروع ہوگا، سپر لیگ مرحلے کے اختتام پر 4 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی،دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل معرکہ 9 فروری کو ہوگا۔سکواڈمیں شامل اوپنرز میں عبدالواحد بنگلزئی (کوئٹہ)، حیدر علی (راولپنڈی) اور محمد شہزاد (ملتان)اور مڈل آرڈرزمیں محمد حارث (پشاور)،محمد حریرہ (سیالکوٹ) اور محمد عرفان خان (لاہور)، وکٹ کیپرمیں روحیل نذیر(کپتان)۔آلراؤنڈرزمیں عباس آفریدی(پشاور)، فہد منیر (لاہور)، قاسم اکرم (لاہور)اور اسپنرزمیں عامر علی (لاڑکانہ) اور آرش علی خان (کراچی)جبکہ فاسٹ باؤلرزمیں عامر خان (پشاور)، محمد وسیم جونیئر (شمالی وزیرستان) اور طاہر حسین (ملتان) وغیرہ شامل ہیں جبکہ ٹیم مینجمنٹ میں اعجاز احمد (ہیڈ کوچ کم منیجر)، راؤ افتخار انجم (باؤلنگ کوچ)، عبدالمجید(اسسٹنٹ کوچ)، حافظ نعیم الرسول (فزیو تھراپسٹ)، صبور احمد (ٹرینر)، عثمان ہاشمی(اینالسٹ) ،عماد حمید (میڈیا منیجر) اورکرنل (ر)عثمان رفعت انوری(سیکورٹی منیجر) وغیرہ شامل ہیں علاوہ ازیں قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان روحیل نذیر کا کہنا ہے کہ اسکواڈ میں شامل ہر کھلاڑی بہت پر جوش ہے، اتوار کے روز اسکاٹ لینڈ کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم گذشتہ 8 ماہ سے میگا ایونٹ کی تیاریوں میں مصروف ہے۔روحیل نذیر نے کہا کہ ہیڈ کوچ اعجاز احمد کی موجودگی قومی انڈر 19 اسکواڈ کے لیے حوصلہ افزائی کا سبب ہے۔کپتان قومی انڈر 19 ٹیم نے کہا کہ میگا ایونٹ میں شرکت سے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کا موقع ملے گا۔وکٹ کیپر بیٹسمین کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں شریک تمام (16)ٹیمیں جنوبی افریقہ پہنچ چکی ہیں۔ امید ہے باصلاحیت کھلاڑی ایونٹ میں متاثرکن کارکردگی دکھاکر اپنے اپنے ممالک کی سینئر ٹیموں میں جگہ بنائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی