پیفین گرلز نیٹ بال کپ 21 جنوری سے کراچی میں شروع ہوگا

    پیفین گرلز نیٹ بال کپ 21 جنوری سے کراچی میں شروع ہوگا

  



اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور سندھ نیٹ بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے پیفین گرلز نیٹ بال کپ 21 جنوری سے سٹی سکول پی اے ایف چیپٹر،کراچی میں شروع ہوگا، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے مدثر آرائیں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور ٹورنامنٹ کے ڈراز تمام شرکت کرنے والی ٹیموں کو ارسال کر دیئے گئے ہیں اور نہ موصول ہونے کی صورت میں فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سید گوہر رضا سے رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں تین کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں گرلز انڈر19-،گرلزانڈر17- اور گرلز انڈر15- کے مقابلے شامل ہیں۔

، ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل مقابلے 23 جنوری کو جبکہ فائنل مقابلے 24 جنوری کو کھیلے جائیں گے، فائنل کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے،مدثر آرائیں نے بتا یا کہ ٹورنامنٹ کا مقصد گراس روٹ سطح پر خواتین میں نیٹ بال کے کھیل کو عام کرنا ہے اور ملک میں نیٹ بال کے کھیل کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کھیل حکومتی اور سپانسر کی سرپرستی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا اور سپانسرز کرکٹ کی طرح دوسری کھیلوں پر بھی توجہ دے تاکہ دوسرے کھلاڑیوں بھی انٹرنیشنل سطح پر میڈلز حاصل کرکے ملک کا نام روشن کر سکیں،

مزید : کھیل اور کھلاڑی