جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایک روزہ سیریز کا پہلا میچ 4 فروری کو کھیلا جائیگا

  جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایک روزہ سیریز کا پہلا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیپ ٹاؤن(این این آئی) جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایک روزہ سیریز کا پہلا میچ 4 فروری کو کیپ ٹاؤن کھیلا جائیگا۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا 7 فروری کو ڈربن میں کھیلا جائے گا، ون ڈے سیریز کے ابتدائی دو میچز ڈے اینڈ نائٹ ہونگے جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 9 فروری کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 12 فروری کو ایسٹ لندن میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 14 فروری کو ڈربن میں کھیلا جائے گا، پہلے دونوں میچز نائٹ ہونگے، سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 16 فروری کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔