راولپنڈی ٹیسٹ کے ٹکٹ کی قیمت 50اور 100روپے ہوگی

راولپنڈی ٹیسٹ کے ٹکٹ کی قیمت 50اور 100روپے ہوگی

  



لاہور(یواین پی) پاک بنگلہ دیش راولپنڈی ٹیسٹ کے ٹکٹ کی قیمت 50اور 100روپے ہوگی۔پی سی بی کے مطابق7سے11 فروری تک شیڈول میچ کیلیے میران بخش، شعیب اختر، سہیل تنویر اور یاسر عرفات انکلوڑرز کے ٹکٹ 50 روپے میں دستیاب ہونگے، اظہر محمود، عمران خان، جاوید اختر اور جاوید میانداد انکلوڑرز کے ٹکٹ ریٹ100 روپے مقرر کیے گئے ہیں، راولپنڈی میں ٹیسٹ کیلیے ٹکٹوں کی فروخت کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی