کراچی، افغان بستی کا محاصرہ، 150 افراد زیرحراست

  کراچی، افغان بستی کا محاصرہ، 150 افراد زیرحراست

  



کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی میں سپرہائی وے پر پولیس کی بھاری نفری نے افغان بستی کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی لی، خفیہ اطلاع پر اچانک کی گئی کارروائی میں 150 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ایس ڈی پی او سہراب گوٹھ سہیل فیض کے مطابق کارروائی میں زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ کے بعد 13 افراد کو باقاعدہ گرفتار کرلیا گیا ہے جن کے قبضے سے بھاری منشیات برآمد ہوئی ہے۔ڈی ایس پی سہیل فیض کے مطابق کارروائی میں کئی تھانوں کی پولیس اور آر آر ایف کی بھاری نفری شریک ہے۔پولیس کے مطابق افغان کیمپ اور خیمہ بستی میں گھر گھر تلاشی لی گئی۔چیکنگ اور تلاشی کے دوران عام شہریوں کو موقع پر ہی رہا کردیا گیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر