صوبے کی عوام کی بلا امتیاز خدمت پر یقین رکھتے ہیں، غلام مرتضی بلوچ

  صوبے کی عوام کی بلا امتیاز خدمت پر یقین رکھتے ہیں، غلام مرتضی بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر برائے انسانی بستیوں اور خصوصی ترقی غلام مرتضی بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی بلا امتیاز خدمت کرنے پر یقین رکھتی ہے اور ضلع ملیر سے تعلق رکھنے والے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ارکان اور منتخب نمائندے ضلع ملیر کی عوام کو سہولیات مہیا کرنے میں دن رات مصروف ہیں۔ یہ بات انہوں نے صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاھ کے ساتھ منعقد ہونے والے ایک اجلاس میں کہی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر برائے انسانی بستیوں غلام مرتضی بلوچ کے ہمراہ ضلع ملیر سے تعلق رکھنے والے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ارکان اور بلدیاتی چیئرمینز بھی موجود تھے۔ اجلاس میں جنرل سیکریٹری سندھ و وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی وقار مھدی، قومی اسمبلی کے اراکین سردار جام عبدالکریم جوکیو، سید آغا رفیع اللہ،۔سندھ اسمبلی کے اراکین راجا عبدالرزاق بلوچ، سلیم بلوچ، محمود عالم جاموٹ، چیئرمین ضلع کونسل سلمان عبداللہ مراد، چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ، انفارمیشن سیکریٹری ملیر میر عباس تالپور اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ملیر میں جاری ترقیاتی اسکیمز اور نئی اسکیموں کے متعلق بات چیت صوبائی وزیر بلدیات کو بریفنگ دی گئی۔ صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے وفد کے اراکین کو ان ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کروانے میں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے انسانی بستیوں غلام مرتضی بلوچ نے کہا کہ ضلع ملیر کی عوام کی خدمت کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی کے نمائندے کوششوں میں مصروف عمل ہیں اور عوام کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں۔علاوہ ازیں صوبائی وزیر برائے انسانی بستیوں و صدر پ پ پ ضلع ملیر غلام مرتضء بلوچ نے ملیر پریس کلب سال 2020 کے انتخابات میں کامیاب عہدیداران صدر میر ذوالفقار میرجت، جنرل سیکریٹری علی محمد گبول سمیت باڈی کے دیگر عہدیداران کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملیر پریس کلب نے کراچی کے مضافاتی علاقوں سمیت ملیر کی غریب عوام کی آواز کو بالا ایوانوں تک پہنچانے میں بھرپور کردار ادا کیا ہے اور امید ہے کہ وہ مستقبل میں بھی جموریت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔