آئندہ بہت سے قلندرز پاکستان ٹیم میں کھیلتے نظر آئیں گے؛عاطف رانا

آئندہ بہت سے قلندرز پاکستان ٹیم میں کھیلتے نظر آئیں گے؛عاطف رانا

  



لاہور(یواین پی) لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو عاطف رانا نے کہا ہے کہ اگلے تین سے چار سالوں میں بہت سے قلندرز پاکستان ٹیم میں کھیلتے نظر آئیں گے اور ابھی بہت سے ہیرے چھپے ہوئے ہیں۔ایک انٹرویو میں عاطف رانا نے کہا کہ لاہور قلندرز کا ہمیشہ سے ہی عزم تھا کہ پاکستان کرکٹ کو نئے وسیم اکرم اور نئے وقار یونس دیں، حارث رؤف کی پاکستان ٹیم میں شمولیت اس عزم کی جانب ایک قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی اور بھی بہت کھلاڑی ہیں جو قلندرز کے ساتھ ساتھ ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں۔عاطف رانا نے کہاکہ قلندرز کی ہمیشہ ہی خواہش تھی کی وہ تُکے کی بجائے اپنے پراسس سے کامیابی حاصل کریں اور حارث روف کا سامنے آنا اس پراسس کا ہی حصہ ہے، یہ پراسس اتنا آسان نہیں تھا لیکن اس کی کامیابی سے جو خوشی ملی ہے اس کا بھی کوئی حساب نہیں۔لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ جیت دو طرح کی ہوتی ہے، ایک وہ جیت جو کھلاڑی گراؤنڈ میں پرفارم کرکے حاصل کرتے ہیں اور دوسری وہ جوٓپ کے کام سے دل جیتے جاتے ہیں، قلندرز نے بلاشبہ لوگوں کے دل جیتے ہیں، ٹرافی کی جیت بھی ضروری ہے اور وہ جیت بھی اس پراسس سے ہی حاصل کریں گے۔ایک سوال پر رانا عاطف نے کہا کہ اگلے تین سے چار سالوں میں بہت سے قلندرز پاکستان ٹیم میں کھیلتے نظر آئیں گے، ابھی بہت سے ہیرے چھپے ہوئے ہیں، قلندرز کے پاس طویل لسٹ ہے تاہم ہر کھلاڑی ایک پراسس کے بعد ہی سامنے لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حارث رؤف بھی 2017 سے قلندرز کے ساتھ ہے، وہ ایک پراسس کے بعد آج اس مقام پر پہنچیں ہیں، اس طرح دیگر کرکٹرز بھی یوں پراسس سے گزر کر دنیا بھر میں اپنا لوہا منوائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی