گرین وچ یونیورسٹی کے زیرا ہتمام انٹرنیشنل کانفرنس20تا22جنوری ہوگی
کراچی (اکنامک رپورٹر) گرین وچ یونیورسٹی اکیڈمینز کراچی کے زیر اہتمام 20تا 22جنوری 2020تک اپلائیڈ ریسرچ ان بزنس مینجمنٹ اور اکنامکس پر دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس کا اہتمام کیا جارہا ہے جس میں دنیا بھر سے انٹرنیشنل اسکالرز اور ماہرین تعلیم خصوصی طور پر شرکت کررہے ہیں۔مذکورہ کانفرنس میں ماہرین تعلیم،اسکالرز،تاجر،صنعت کار اور دیگر مختلف موضوعات پر اپنے مقالے پیش کریں گے جبکہ کانفرنس کے مختلف سیشن میں ماہرین گروپ ڈسکشن بھی کریں گے۔ملیشیاء کے معروف اسپیکر راجہ راسیا اس کے علاوہ بلغاریہ اور یو اے ای سے تعلق رکھنے والے پروفیسرز اپنے ریسرچ پیپرز پڑھیں گے۔وی سی بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری ڈاکٹر اختر بلوچ،ڈین سوشل سائنسز ہمدرد یونیورسی اسد انصای اور آئی بی اے سندھ کے ڈائریکٹر امام الدین کھوسو تقریب کے مہمان اعزازی ہوں گے۔