ہماری توجہ صارفین کو بہترین مصنوعات فراہم کرنے پر ہے،محمد قاسم

ہماری توجہ صارفین کو بہترین مصنوعات فراہم کرنے پر ہے،محمد قاسم

  



کراچی (پ ر)نوے کی دہائی میں جب پاکستان کی جوتے کی صنعت میں کچھ مقامی کھلاڑی موجود تھے،فرہاج فوٹ ویئر پرائیویٹ لمیٹڈ نے ایک عالمی امریکی برانڈ ہش پپیز کو پاکستانی مارکیٹ میں متعارف کروایا۔اس برانڈ کے آنے کے بعد مارکیٹ میں تہلکہ مچ گیا۔صارفین کے لیے نئے آرام دہ اور پائیدار پروڈکٹ ”راحت“ کے وعدے کے ساتھ لانچ کیا گیا۔اس حکمت عملی کے تحت فرہاج فٹویئر نے مارکیٹ میں اپنے لیے جگہ بنائی اور گزشتہ تین دہائیوں سے اس پر قائم ہے۔فرہاج فٹویر کے سی ای او محمد قاسم کا کہنا ہے کہ ہماری توجہ ہمیشہ صارفین کو اپنی مرضی کے مطابق مصنوعات فراہم کرنے میں رہی ہے۔ہم نے جوتے کی صنعت میں اس بہت بڑے فرق کو طے کرنے کے لیے اندرونی طور پر وسیع سیشنز کا انعقاد کیا جس سے اہم پہلو سامنے آیا۔بے آرام جوتے اکثر اوقات فیشن کے نام پر استعمال کیے جاتے ہیں لہذا ہش پپیز نے فیصلہ کیا کہ وہ وقت آگیا ہے کہ جدید جوتے پیش کریں جو فیشن ایبل ہونے کے ساتھ ساتھ آرام دہ بھی ہوں ہم مکمل طور پر ایک نیا زمرہ بنانے کی راہ پر گامزن ہیں۔اس کاوش کے لیے معروف ڈیزائنرز کے اشتراک سے ایک محدود ایڈیشنل پریمیم جوتے کو لانچ کیا۔مارکیٹ میں پائے جانے والے فرق کو ان کے جدید منصوبے کے ذریعے حل کیا گیا۔پہلا مجموعہ ایچ پی ایکس ایم این کو ڈیزائنر منیب نواز کے ساتھ باہمی اشتراک سے سے شروع کیا گیا۔جدید ڈیزائن کے فلسفے کے ساتھ تعاون میں اپنی مہارت یعنی راحت کو پہنچانا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر