نیو کراچی، پلاسٹک گودام میں آتش زدگی، فائر فائٹر زخمی

نیو کراچی، پلاسٹک گودام میں آتش زدگی، فائر فائٹر زخمی

  



کراچی (کرائم رپورٹر)نیو کراچی میں واقع ایک پلاسٹک گودام میں لگنے والی آگ پر 3 گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا، آگ بجھانے کے دوران ایک فائر فائٹر بھی زخمی ہو گیا۔نیو کراچی میں واقع پلاسٹک گودام میں صبح سویرے آگ لگ گئی، ریسکیو آپریشن کے دوران فائر بریگیڈ کا ایک ملازم زخمی ہو گیا، جسے طبی امداد دینے کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق فائر بریگیڈ کا ملازم کام کے دوران دیوار گرنے سے زخمی ہوا ہے۔پلاسٹک گودام میں لگی آگ پر تقریبا 3 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا، تاہم آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر