کراچی،کینٹ اسٹیشن پر ریلوے ملازمین کا احتجاج
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ریٹائرڈ اور انتقال کرجانے والے ملازمین کو بقایا جات کی عدم ادائیگی پرریلوے ملازمین نے کام چھوڑ کر احتجاج شروع کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق احتجاج کرنے والے ریلوے ملازمین نے اب تک کو بتایا کہ ریٹائرڈ اور انتقال کرجانے والے چار سو ساٹھ ملازمین کے اہل خانہ کو بقایا جات نہیں دیئے جارہے جبکہ دوہزار سولہ سے ٹیکنیکل اسٹاف کی پروموشنز رکی ہوئی ہیں۔مظاہرین کا موقف تھا کہ اٹھارہ ماہ سے آٹ فیلڈ پرجانے والے ملازمین کے ٹی اے ڈی اے الانس نہیں دیئے گئے،مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا اور لوکو شیڈ سے ٹرینوں کیانجن نہیں نکلنے دیں گے۔ریلوے ملازمین کے احتجاج کے باعث ٹرین کی آمدورفت میں تعطل کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔