ون وے کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں جاری

ون وے کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (کرائم رپورٹر)شہر میں ٹریفک حادثات کی روک تھام اور ٹریفک جام سے بچنے کیلئے ایڈیشنل آئی جی کراچی کے احکامات کے بعد سے کراچی ٹریفک پولیس نے ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ڈنڈا اٹھا لیا۔ٹریفک پولیس کے افسران نے کہا ہے کہ کہ خلاف ورزی کے خاتمے تک کارروئیاں جاری رہیں گی۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی کی جانب سے ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کے احکامات کے بعد سے کراچی ٹریفک پولیس حرکت میں آگئی اور درجنوں افراد کے خلاف مقدمات بھی کر ڈالے۔ایس پی ٹریفک سینٹرل اعجاز کا کہنا تھا کہ مہم کے آغاز کے بعد سے حادثات میں کمی واقع ہوئی ہے۔ڈی ایس پی ٹریفک جمشید کوارٹر نے کہا کہ کارروائی کا آغاز ایڈیشنل آئی ڈی اور ڈی آئی جی ٹریفک کے احکامات سے کیا گیا ہے جو قانون کی خلاف ورزی کے خاتمے تک جاری رہے گا۔شہر کراچی میں رانگ وے کی خلاف ورزی کا بڑھتا ہوا رجحان نہ صرف ٹریفک حادثات میں اضافہ کر رہا ہے بلکہ ٹریفک جام کا باعث بھی بنا ہوا ہے