انڈر 13بوائز کا تربیتی کرکٹ کیمپ ”کل“ سے ملتان میں شروع ہوگا

انڈر 13بوائز کا تربیتی کرکٹ کیمپ ”کل“ سے ملتان میں شروع ہوگا

  



ملتان(یواین پی) انڈر 13 بوائز کرکٹ تربیتی کیمپ کل20جنوری سے ملتان میں شروع ہوگا‘26کرکٹرز پر مشتمل یہ تربیتی کیمپ انضمام الحق ہائی پرفارمنس کرکٹ سنٹر ملتان میں شروع ہوگا اور 2 ہفتے تک جاری رہے گا‘سلیم جعفر کی سربراہی میں کام کرنے والی جونیئر سلیکشن کمیٹی نے قومی انڈر 13 ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو کیمپ میں طلب کیا ہے‘کیمپ میں کھلاڑیوں کو بیٹنگ، باؤلنگ، فیلڈنگ اور وکٹ کیپنگ سمیت فزیکل فٹنس سے متعلق بنیادی معلومات فراہم کی جائیں گی‘ جن کرکٹرز کو طلب کیا گیا ہے ان میں عادل ولید (خیبرپختونخوا)، احمد حسین (خیبرپختونخوا)، علی اشفاق (ناردرن)، علی حسنین بادشاہ (سدرن پنجاب)، علی حسن بلوچ (سنٹرل پنجاب)، اذان کبیر (ناردرن)، فہد کاشف (سدرن پنجاب)، حمزہ ظہور (سنٹرل پنجاب)، حسن اعجاز (ناردرن)، حضرت علی (خیبرپختونخوا)، حذیفہ احسن (سندھ)، محمد شہریار (سدرن پنجاب)، محمد علی عبداللہ (سدرن پنجاب)، محمد رمیز (سندھ)، محمد علی (بلوچستان)، نویدالحسن (خیبرپختونخوا)، نور حبیب (سندھ)، سعد ندیم (سنٹرل پنجاب)، صفی اللہ (خیبرپختونخوا)، سمیر احمد (سدرن پنجاب)، طیب حسین (سنٹرل پنجاب)، عثمان غنی (بلوچستان)، عثمان خان (خیبرپختونخوا)، ولید زاہد (سنٹرل پنجاب)، یحییٰ شاہ اور ذیشان فرید (ناردرن) شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی