ڈیرہ‘ پارکس‘ اہم شاہراؤں کی صفائی‘ دھلائی کا فیصلہ‘ انتظامات شروع

ڈیرہ‘ پارکس‘ اہم شاہراؤں کی صفائی‘ دھلائی کا فیصلہ‘ انتظامات شروع

  



ڈیرہ غازیخان (ڈسٹرکٹ رپورٹر بیورو رپورٹ‘ نمائندہ خصوصی ):ڈیرہ غازی خان کے فلٹریشن پلانٹ کے پانی کا لیبارٹری ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے.کمشنر نسیم صادق نے احکامات جاری کردئیے.کمشنر نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ڈیرہ غازی خان شہر کے تمام فلٹریشن پلانٹ کے پانی کے نمونے لئے جائیں گے۔سروے اور نمونوں کی تفصیلات و سفارشاتی رپورٹ 23 جنوری تک جمع کرائی جائے۔کمشنر نے کہا کہ سرکاری فلٹریشن پلانٹ کو مکمل طور پر فنکشنل کیا جائے جس کامقصد یہ ہے کہ اس کا پانی مجھ (بقیہ نمبر50صفحہ7پر)

سمیت افسران موقع پر پئیں گے۔کمشنر نسیم صادق نے الحمد ملز کے زیر انتظام فلٹریشن پلانٹ کی صفائی اور پانی کی کوالٹی پر اظہار اطمینان کیا۔ایس ای پبلک ہیلتھ وسیم احمد باجوہ،ایکسئین جواد کلیم اللہ اور دیگر افسران شریک تھے۔ڈیرہ غازی خان شہر کے پارکس اور اہم شاہراہوں کی صفائی،دھلائی کی جائے گی۔ بیلدار اور دیگر سرکاری ملازمین کو پارک،روڈز الاٹ کردئیے گئے۔کمشنر نسیم صادق نے متعلقہ محکموں کے انچارجز سے گفتگو کرتے ہوئے خصوصی ٹاسک دے دیا۔بیلدار اور ملازمین کی فہرست طلب کرلی۔کمشنر ہاؤس سمیت سرکاری رہائش گاہوں سے مالی،بیلدار فیلڈ میں نکالنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔کمشنر نے کہا کہ وہ خود مہم کی نگرانی کریں گے علاوہ ازیں کمشنر نسیم صادق نے خود علاقوں میں جاکر کوڑا کرکٹ اٹھانے،سڑکوں سے مٹی اتارنے،صفائی اور دھلائی کی ہدایات جاری کیں۔

انتظامات

مزید : ملتان صفحہ آخر