آل کراچی پروفیسر اعجاز احمدکرکٹ ٹورنامنٹ آج شروع ہو گا
اسلام آباد (اے پی پی) آل کراچی پروفیسر اعجاز احمد فاروقی کرکٹ ٹورنامنٹ آج سے کراچی میں شروع ہو گا۔ افتتاحی میچ منٹگمری جم خانہ اور تاج سپورٹس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا اور ٹورنامنٹ کا افتتاح قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان کریں گے۔ اور ٹورنامنٹ میں 80 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کے ڈراز تمام شرکت کرنے والی ٹیموں کو ارسال کر دیئے گئے ہیں اور نہ موصول ہونے کی صورت میں چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی محمد توصیف صدیقی یا سیکرٹری جمیل احمد سے رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے، ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیمیں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔