نوجوان چھوٹے کیسوں سے نکل کر جدید وکالت کیساتھ منسلک ہوجائیں‘ الطاف ابراہیم قریشی
ملتان (خبر نگار خصوصی)سابق جسٹس و چیئرمین الیکشن کمیشن پاکستان الطاف ابراہیم قریشی نے کہا ہے کہ ملتان بار و وکلاء جیسی بار میں نے پاکستان اور دنیا میں نہیں دیکھی ملتان بار نے ہمیشہ اپنے پروفیشن کو انتہائی محنت اور دیانت داری سے ادا کیا ہے لیکن نوجوان وکلاء کو چاہیے کہ وہ چھوٹے چھوٹے کیسز سے نکل کر دنیا میں بڑھتی ہوئی جدید وکالت کے ساتھ منسلک ہوں اور خود کو باہر کی دنیا سے مقابلے کے لئے تیار کریں اور اس میں سینئیرز اپنا بھر پور کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی(بقیہ نمبر51صفحہ7پر)
ایشن ملتان کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد نواز بھٹی، صدر محمد عمران رشید سلہری، جنرل سیکرٹری غلام نبی چوہان،محمد ناظم خان،افضل بشیر انصاری اور میاں بشیر احمد نے بھی خطاب کیا تقریب میں عرفان وائیں، مرزا عزیز اکبر بیگ، مہر ضمیر سنڈھل، ممتاز نور ٹانگرہ،مالک خان لنگاہ،سجاد حسین ٹانگرہ نے بھی شرکت کی۔بعد ازاں صابق صدر محمد ناظم خان نے نو منتخب صدر عمران رشید سلہری،سابق جنرل سیکرٹری افضل بشیر انصاری نے نو منتخب جنرل سیکرٹری غلام نبی طاہر چوہان کو چارج سونپ دیا۔
الطاف ابراہیم