محمد اشرف بٹ کرکٹ کلب نے اپالو سپورٹس کو سیریز میں وائٹ واش کر دیا

  محمد اشرف بٹ کرکٹ کلب نے اپالو سپورٹس کو سیریز میں وائٹ واش کر دیا

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)محمد اشرف بٹ کرکٹ کلب نے اپالو سپورٹس کو تین میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔کرول گھاٹی بند روڈ سٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کت تیسرے میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کی دعوت دی۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپالو سپورٹس نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر204 رنز بنائے اسامہ نے پینتالیسرنز بنائے محمد اشرف بٹ کرکٹ کلب کی جانب سے عثمان بٹ نے بائس رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔205رنز کا ہدف محمد اشرف بٹ کرکٹ کلب نے چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کرتے ہوئے میچ جیت کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا جعفر بلال نے باون اور عبدالوہاب نے اکتیس رنز بنائے۔ڈاکٹر فرحت عباس نے عثمان بٹ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی