اولمپکس رنگز میزبان شہر ٹوکیو کے ساحل پر نصب کردیاگیا

  اولمپکس رنگز میزبان شہر ٹوکیو کے ساحل پر نصب کردیاگیا

  



ٹوکیو (این این آئی) دنیا میں کھیلوں کے عظیم ترین میلے اولمپکس کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں اسی سلسلے میں پانچ رنگین دائروں پر اولمپکس کے مخصوص نشان بحری جہاز کے ذریعے ماڈل میزبان شہر ٹوکیو پہنچا دیا گیا ہے، 50فٹ اونچے اور 100فٹ چوڑے دیوہیکل ماڈل کو ساحل پر نصب کردیا گیا۔کھیلوں کے کئی وینیوز اور اسٹیڈیم مذکورہ مقام کے ارد گرد ہیں، ان رنگز کی باقاعدہ افتتاحی تقریب اولمپکس شروع ہونے سے ٹھیک چھ ماہ قبل 24جنوری کو ہوگی۔اولمپکس گیمز کا انعقاد جاپانی دارالحکومت میں 24جولائی سے 9 اگست تک ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی