مہنگائی: غربت کے مارے شہری حکومت سے نجات کی دعائیں مانگ رہے ہیں، سید ذیشان اختر

مہنگائی: غربت کے مارے شہری حکومت سے نجات کی دعائیں مانگ رہے ہیں، سید ذیشان ...

  



بہاول پور(بیورورپورٹ)نائب امیر صوبہ جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اخترنے کہاہے کہ چور چوری، ظالم ظلم اور (بقیہ نمبر51صفحہ12پر)

کرپٹ کرپشن ختم نہیں کر سکتے۔ اختیارات دیانتدار لوگوں کے ہاتھ آئیں گے تو ملک سے چوری، ظلم و جبر اور کرپشن کا خاتمہ ہوگا موجودہ حکومت بھی بے سمت آگے بڑھ رہی ہے۔ حکومت کا کوئی ایجنڈا اور پالیسی واضح نہیں۔ حکمران آئین و قانون کی ان دفعات پر عمل کرتے ہیں جن میں ان کے اختیارات میں اضافے کی بات ہوتی ہے۔ عوام کے مسائل اور مشکلات سے حکومت کو کوئی سروکار نہیں اور نہ عوام کو موجودہ حکمرانوں سے کوئی ریلیف مل سکتاہے۔ مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ دال سبزی بھی اب لوگوں کی پہنچ میں نہیں رہی۔ آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عام آدمی کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیاہے۔ غربت کے مارے عوام دن رات حکمرانوں کو جھولیاں اٹھا اٹھا کر بددعائیں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں قانون سازی ہوتی نہیں اور اگر ہوتی بھی ہے تو موجودہ حکومت اس پر عمل درآمد نہیں کرتی۔ حکومتوں نے ملک میں شریعت کا نفاذ نہ کر کے پاکستان کے نظریے اور جغرافیے دونوں کو نقصان پہنچایا۔

ذیشان اختر

مزید : ملتان صفحہ آخر