ملتان ائیر پورٹ: متعدد پروازیں تاخیر کا شکار

  ملتان ائیر پورٹ: متعدد پروازیں تاخیر کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول بہتر نہ ہو سکا، متعدد پروازیں تاخیر کا شکار رہیں تفصیل کے مطابق دو روز سے ملتان اور گردونواح کا موسم بہتر ہے (بقیہ نمبر53صفحہ12پر)

لیکن اسکے باوجود ملتان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول معمول پر نہیں اآسکا ہے جس کی وجہ سے متعدد پروازیں غیر معمولی تاخیر کا شکار ہیں، مدینہ سے ملتان آنے والی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز 8 گھنٹے، کراچی سے ملتان آنے والی قومی ایئرلائن کی پرواز 4 گھنٹے اور دوبئی سے ملتان آنے والی قومی ایئرلائن کی پرواز 5 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی، اسی طرح جدہ جانے والی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز 8 گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئی، کراچی جانے والی پرواز 4 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی، دیگر پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوئیں جس کی وجہ سے مسافروں کو ایئرپورٹ پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ آئندہ مزید ایک سے دو روز تک فلائٹ آپریشن معمول پر آجائے گا۔
شکار