حکمرانوں کی تمام معاشی پالیسیاں فیل ہوچکی ہیں‘ ڈاکٹر صفد ر ہاشمی

  حکمرانوں کی تمام معاشی پالیسیاں فیل ہوچکی ہیں‘ ڈاکٹر صفد ر ہاشمی

  



ملتان (سٹی رپورٹر)امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی نے کہاہے کہ اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ کے مطابق جنوبی(بقیہ نمبر54صفحہ12پر)

ایشیا میں ترقی کی شرح سب سے کم پاکستان کی ظاہر کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ حکمرانوں کی تمام معاشی پالیسیاں فیل ہوچکی ہیں۔ حکمرانوں کے پاس ڈنگ ٹپاؤ اور دکھاوے کے اقدامات کرنے کے سوا کچھ نہیں۔ 2019میں سرکاری قرضے کا کل حجم ملکی جی ڈی پی کا 78فیصد رہا جبکہ گزشتہ 4 سالوں میں 25ارب 59کروڑ اور80 لاکھ ڈالر کے بیرونی قرضے حاصل کیے گئے ہیں حکومت کے اتحادی اور وزراء بھی ناکام حکومتی پالیسوں پر پھٹ پڑے ہیں۔ کرپشن اور رشوت خوری کا بازار آج بھی گرم ہے۔ لوگوں کو اپنے جائز کام کروانے کے لیے بھی نذرانے پیش کرنے پڑتے ہیں۔ آٹا 70روپے فی کلو ہوگیا۔ غریب عوام کے منہ سے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت کو 2 سال ہو نے کوہیں مگر عوام کا ایک بھی طبقہ حکمرانوں سے خوش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ریلیف نام کی کوئی چیز میسر نہیں۔ مہنگائی نے عوام کا برا حال کردیا ہے۔ ملک میں سونامی کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ پورا پاکستان مافیا کے قبضے میں ہے۔ ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والا شخص سراپا احتجاج ہے۔ پروٹوکول کی نفی کرنے والے آج درجنوں گاڑیوں کے قافلے میں گھومتے پھرتے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر