حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدمات کررہی ہے، جاوید اقبال وڑائچ
رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاہے کہ ملک کے حالات بہتری کی جانب رواں دواں ہیں‘ معاشی مضبوطی سے ہی ملک میں تعمیروترقی کاسفرممکن ہوسکاہے انشاء اللہ آنے والے دنوں میں عوام کوحقوق کی فراہمی دہلیزپرمیسرآئے گی‘ سالہاسال سے اقتدارپربراجمان رہنے والی سیاسی جماعتوں نے لوٹ مار کرکے ملک کی جڑوں کوکھوکھلاکرکے رکھ دیا‘ وزیراعظم عمران خان کی مدبرانہ پالیسیوں کی وجہ سے آج ملک اپنی سمت گامزن ہوناشروع(بقیہ نمبر53صفحہ7پر)
ہواہے جوحقیقی معنوں میں عوام کی ترجمانی اورملکی تعمیروترقی کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔ضلعی صدرچوہدری ظفراقبال وڑائچ کی رہائشگاہ پرممبرقومی اسمبلی مخدوم مبین عالم‘ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری محمدشفیق‘ ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ محمدسلیم‘ چوہدری حسنین ظفروڑائچ ودیگرکے ہمراہ میٹنگ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کرابھری ہے اورانشاء اللہ پارٹی کی مضبوطی اوراسے مزیدفعال کرنے میں مل جل کراپناعملی کرداراداکریں گے‘ مخدوم مبین عالم نے کہاکہ پی ٹی آئی عوام کی امنگوں کی ترجمان جماعت ہے اورانشاء اللہ ضلع کوپی ٹی آئی کاگڑھ بنائیں گے‘ چوہدری محمدشفیق نے کہاکہ پنجاب کومثالی صوبہ بنانے کے لیے شب وروزعملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اورعوام کوریلیف کی فراہمی کے لیے تمام تروسائل بروئے کارلائے جائیں گے‘ چوہدری ظفراقبال وڑائچ اورراجہ محمدسلیم نے کہاکہ پارٹی نے ان پرجس اعتماد کااظہار کیاانشاء اللہ اس پرپورااترتے ہوئے تمام پارٹی کارکنان کوایک پلیٹ فارم پرمتحد کرکے ضلع کوپی ٹی آئی کاقلعہ بنادیں گے‘ اس موقع پرپارٹی کارکنان کی کثیرتعدادموجودتھی‘ قبل ازیں ممبران اسمبلی نے ضلعی صدرچوہدری ظفراقبال وڑائچ‘ ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ محمدسلیم اوران کی کابینہ کومبارکباددی اوراپنے مکمل تعاون کایقین دلایا ہے۔
جاوید اقبال