ملتان میں 22وارداتیں‘ پولیس لاپتہ‘ شہری غیر محفوظ‘ صورتحال سنگین
ملتان (خبر نگار خصوصی)ڈکیتی وچوری کی 22 مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے تفصیل کے مطابق کینٹ پولیس کیعلاقے میں محمد سجاد سے 44 ہزار روپے چھین لئے گئے ممتاز آباد پولیس کے علاقے میں محمد عاصم سے 60 ہزار روپے، گلگشت پولیس کے علاقے میں محمد بہرام خان کے گھر سے آٹھ لاکھ روپے مالیت کا سامان اور کاشف سے 25 ہزار روپے چھین لئے گئے دہلی گیٹ پولیس کے علاقے میں غلام عباس کے گھر سے پانچ لاکھ 43 ہزار روپے مالیت کے(بقیہ نمبر54صفحہ7پر)
زیورات ونقدی چھین لی گئی چہلیک پولیس کے علاقے میں نجی بنک سے چار نامعلوم افراد نے 20 ہزار روپے چوری کرلئے کینٹ پولیس کے علاقے سے گلزار احمد کا موٹرسائیکل، ممتاز آباد پولیس کے علاقے سے محمد عارف کا موٹرسائیکل، یاسر ضیا اور دیگر نو افراد کے موبائل فون، محمد امجد کا رکشہ، محمد عمران کے گھر سے گائے، مخدوم رشید پولیس کیعلاقے سے اعجاز حسین کا موٹرسائیکل، محمد عدنان کی دکان سے چار لاکھ روپے مالیت کا سامان اور بستی ملوک پولیس کے علاقے سے عبدالصمد کے رقبہ سے آٹھ ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا
صورتحال سنگین