بیوی نے زہر دیکر شوہر مار ڈالا‘ مقدمہ درج‘ ملزمہ کی گرفتاری کیلئے چھاپے

  بیوی نے زہر دیکر شوہر مار ڈالا‘ مقدمہ درج‘ ملزمہ کی گرفتاری کیلئے چھاپے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حاصل پور(نامہ نگار) بیوی نے زہر دیکر شوہر کو ہلاک کردیا بھائیوں نے الزام لگادیا تفصیل کے مطابق بیوہ کالونی کے رہائشی مجاہد حسین نے گزشتہ سال ثانیہ نامی عورت سے پسند کی شادی کی گزشتہ رات مجاہد حسین بھائیوں نے الزام لگاتے ہوئے کہاکہ مجاہد حسین کو زہریلی کھیر کھلائی گئی جس کی بنا پر اسی طبیعت بگڑ گئی اسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیا رات کے وقت بہتر دیکھ بھال نہ ہونے مجاہد حسین وفات پا گیا جس پر مشتعل ہو کر اس کے بھائیوں نے میت کو ریلوے پھاٹک پر سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا اور (بقیہ نمبر56صفحہ7پر)

ہر قسم کی ٹریفک بند کر دی جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کاسامنا کرنا پڑامجاہد حسین کے بھائیوں نے الزام لگاتے ہوئے کہاکہ ہمارے بھائی کو ثانیہ نامی عورت نے جوکہ اس کی بیوی تھی اسے زہریلی چیز دیکر ہلاک کر دیا۔اطلاع ملنے پر ایس ایچ او سٹی عرفان اکبر خان نے موقع پر پہنچ کر لواحقین سے مذاکرات کیئے اور دفعہ302 کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش اور ملزمہ کو گرفتار کر نے کے لیئے پولیس پارٹی روانہ کر دی ہے۔
چھاپے