بہاولپور:قبہ خانے کیخلاف آپریشن، 3افراد گرفتار

  بہاولپور:قبہ خانے کیخلاف آپریشن، 3افراد گرفتار

  



بہاول پور(بیورورپورٹ+ڈسٹرکٹ رپورٹر) تھانہ سول لائنز پولیس نے قحبہ خانہ کے خلاف کارروائی کرکے،03 مردوخواتین گرفتارکرلیے ہیں۔تفصیل کے مطابق ایس ایچ اوتھانہ سول لائنز اسجد مسعود کی سربراہی میں غلام مصطفی SI اوران کی (بقیہ نمبر56صفحہ12پر)

ٹیم کو مخبر نے اطلاع دی کہ بدنامہ زمانہ بخت علی عرف بختو جوکے اسماعیل ٹاؤن میں قحبہ خانہ چلارہاہے اور د وسرے شہروں سے عورتیں منگواکر جسم فروشی کروارہاہے۔ریڈ کیاجائے توپکڑے جاسکتے ہیں۔جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اسماعیل ٹاؤن میں ریڈکرنے پرایک عورت فرحانہ بی بی اور02 مرد محمدرستم اورمحمدعابد کو گرفتارکرلیا۔تھانہ سول لائنز پولیس نے گرفتارملزمان کے خلاف 371-A/371-B ت پ کے تحت مقدمہ درج رجسٹرکرلیا۔

آپریشن

مزید : ملتان صفحہ آخر