مظفرگڑھ:ڈومیسائل برانچ میں کلرکوں کی لوٹ مار

مظفرگڑھ:ڈومیسائل برانچ میں کلرکوں کی لوٹ مار

  



مظفرگڑھ(نمائندہ پاکستان)ڈومیسائل برانچ مظفرگڑھ میں عرصہ درا ز سے تعینات کلرکوں عزیز ندیم نے کرپشن کی انتہا کر دی۔ حال ہی میں سٹیمپ فروشی کے لائسنس کی تجدید کی مدمیں تمام سٹیمپ فروشوں سے 3000/-روپے وصول کر لیے(بقیہ نمبر57صفحہ12پر)

گئے۔ نہ دینے والوں کے لائسنس۔سٹیمپ فروش ممتا ز حسین شاہ، جعفر حسین شاہ، سجاد حسین عرضی نویس، محمد خالد عرضی نویس نے نمائندہ پاکستان سے بات کر تے ہوئے بتایا کہ 50،100والے اسٹام کی پو ری پوری بک عزیز کی طرف سے طلب کی جاتی ہے۔نہ دینے والے اسٹام فروشوں کو دھمکیاں اور غلیظ قسم کی گالیاں سننے کو ملتی ہیں۔جبکہ ڈومیسائل کی فائل جمع کرانے والے سائلین کیساتھ بد تمیزی اورہتکآویز رویہ اختیارکیا جاتاہے۔ ڈومیسائل کی مدمیں فی ڈومیسائل 200/-روپے وصول کرنے لگا۔ نہ دینے والوں ڈومیسائل کو اعتراضات لگا کر واپس کر دیئے جاتے ہیں۔

لوٹ مار

مزید : ملتان صفحہ آخر