غلط انجکشن، دوران آپریشن لڑکی جاں بحق، والدین کا لاش سٹرک پر رکھ کراحتجاج

غلط انجکشن، دوران آپریشن لڑکی جاں بحق، والدین کا لاش سٹرک پر رکھ کراحتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان، خانیوال (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹر ظفر کی غفلت سے ایک اوربچی کی جان لے گئی ڈی جی خان کا رہائشی عمر حیات اپنی جواں سالہ بچی آسیہ بی بی کو آنکھ کا آپریشن کروانے کے لئے ظفر اقبال آئی کلینک پر لیکر آیا تھا ڈاکٹر ظفر نے آنکھ کے آپریشن کی فیس بھی ایک لاکھ روپیہ وصول کی ڈاکٹروں نے نشے کا انجکشن غلط لگا دیا جس کے باعث لڑکی جاں بحق ہو گئی،والدین کلینک کے عملہ نے فوری طور پر آسیہ بی(بقیہ نمبر40صفحہ12پر)

بی کے آپریشن کے کاغذات والدین سے چھین کر غائب کر دئیے والدین کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ظفر اقبال نے کہا اپنا ایک لاکھ روپیہ واپس لے لو اور کاروائی نہ کر یں ورثا نے ڈیڈ باڈی روڈ پر رکھ کر روڈ بلاک کرکے احتجاج کیاڈاکٹر ظفر کی غفلت سے آنکھ کے آپریشن کے دوران دوسرا مریض جان سے گیا اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس خانیوال موقعہ پر پہنچ گئی ڈاکٹر ظفر عملے سمیت کلینک چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا