حکومت پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے ہرممکن کوشش کررہی ہے، عبدالحی دستی

  حکومت پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے ہرممکن کوشش کررہی ہے، عبدالحی دستی

  



مظفرگڑھ(نامہ نگار)مشیرذراعت وزیر اعلی پنجاب سردار عبدالحی خان دستی نے کہا کہ میں عوامی نمائندہ ہوں اور عوام کی خدمت پر یقین رکھتا ہوں ہماری منزل میں عوامی خدمت و بلابہبود ہماری اولین ترجیح ہے یہ بات انہوں نے ملک آصف مونڈا کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ میں گفتگو کرتے ہوئے کی انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ اقتدار اور وزرات ہماری منزل نہیں عوام کی خدمت کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ہم سے جو ہو سکاوہ عوام کی ترقی اور خوشحالی کے (بقیہ نمبر43صفحہ12پر)

لیے کرینگے صوبائی مشیر نے کہا کہ عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کررہیں ہیں سابقہ حکومت نے میرے حلقہ کی خوشحالی کے لئے کچھ بھی نہیں کیا جس سے مسائل کے انبار لگ گئے اس کے باوجود ہم کوشش کر رہے ہیں کہ ان کو کم سے کم کیا جائے لیکن مسائل کا ختم ہونا ایک دن کی بات نہیں بلکہ ان کو ختم ہونے میں وقت لگے گا۔ موجودہ حکومت وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں ہر وقت کو شاں ہے اوراپنے عوام کو کھبی اکیلا نہیں چھوڑیں گے اورمسائل کا انبار بھی نہیں چھوڑ یں گے بلکہ مسائل ختم کرنے کے لیے دن رات کوشش کریں گے،اس موقع پراعظم خان بلوچ،ملک آصف مونڈا،ملک اعجاز مونڈا،ملک مظہر مونڈا،بلال مندور،راشد،ودیگر موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر