نشتر: 40سے زائد پوسٹ گریجوایٹس کو یکم فروری سے تنخواہیں ملنے کا امکان
ملتان (خبر نگار خصوصی) نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال اور ڈینٹسٹری انسٹیٹیوٹ کے 40 سے زائد پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کئی ماہ سے بغیر تنخواہوں کے کام کرنے پر مجبور تھے اس حوالے سے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کے وفد نے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی قیادت میں تین روز قبل اسپیشل سیکریٹری ہیلتھ نادر چھٹہ سے ملاقات کر کے فوری ادائیگیوں کا مطالبہ کیا تھا جس پر گزشتہ روز(بقیہ نمبر44صفحہ12پر)
پنجاب حکومت کی جانب سے بغیر تنخواہوں کے کام کرنے والے ڈاکٹرز کی تنخواہوں و دیگر کی مد میں 371 ملین کا بجٹ جاری کر دیا گیا ہے اس حوالے سے گزشتہ روز پی ایم اے کے وفد نے ڈائریکٹر فنانس نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال غضنفر عباس سے ملاقات کی،اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج نے ڈائریکٹر فنانس کو بتایا کہ 46 پی جی آر مشاہرہ سے محروم ہیں جبکہ 24 پی جی آرز کے چار سے چھ ماہ کے بقایا جات کی ادائیگی اب تک نہیں ہو سکی جبکہ انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹسٹری کے گریڈ 18 کے 18 ڈاکٹرز بھی تنخواہوں سے محروم ہیں جس پر ڈائریکٹر فنانس نے یقین دلوایا کے 371 ملین کا بجٹ مل گیا ہے اور ضروری عمل مکمل کر کے یکم فروری سے تمام ڈاکٹرز کو تنخواہوں سمیت بقایا جات کی ادائیگیاں شروع کر دی جائیں گی۔۔
امکان