ریلوے ورکرز یونین کا مطالبات منظوری کیلئے 21جنوری سے احتجاج کا اعلان

  ریلوے ورکرز یونین کا مطالبات منظوری کیلئے 21جنوری سے احتجاج کا اعلان

  



ملتان(نمائندہ خصوصی)ریلوے ورکرزیونین نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے21جنوری سے ملک بھرمیں احتجاجی جلسے منعقدکرنے کااعلان کیاہے۔بتا یاجاتاہے کہ ریلوے ورکرزیونین نے تمام عارضی ملازمین کومستقل کرنے،تمام ملازمین سکیل 1سے16تک کے بلاتخصیص سکیلوں کی اپ گریڈیشن، تمام ٹیکنیکل سٹاف کو بلاتفریق ٹیکنیکل الاؤنس دینے،تمام گینگ مینوں کوماہانہ ہارڈشپ الاؤنس دینے سمیت دیگر مطالبات پرمشتمل چارٹرآف ڈیمانڈریلوے انتظامیہ کوبھجوایاتھاجس پرتاحال عمل (بقیہ نمبر45صفحہ12پر)

درآمدنہیں کیاجاسکا۔اپنے ان مطالبات کی منظوری کے لئے ریلوے ورکرزیونین نے ملک بھرمیں احتجاجی تحریک چلانے کافیصلہ کیاہے اس سلسلہ میں تمام ریلوے ڈویژنوں میں پوسٹرزآویزاں کردئیے گئے ہیں۔احتجاجی تحریک کے پہلے مرحلہ میں 21جنوری کوبیک وقت ملتان سمیت تمام ریلوے ڈویژنوں میں احتجاج کیاجائے گا۔2فروری کومرکزاورڈویژن کی سطح پراجلاس منعقد ہوں گے جبکہ18فروری کوریلوے ہیڈکوارٹرکے سامنے ملک بھرسے آئے ہوئے ریلوے ملازمین دھرنادیں گے یااحتجاجی کنوینشن منعقدکیاجائے گا۔

مکمل

مزید : ملتان صفحہ آخر