جنوبی پنجاب: میپکو ٹیموں کا آپریشن‘ 109بجلی چوروں کا گھیرا تنگ
ملتان (سٹا ف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 109بجلی چورپکڑلئے۔ایک لاکھ23ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر18لا کھ79ہزار روپے جرمانہ عائد۔ایک مقدمہ درج۔17جنوری کو ملتان میں 8گھریلوصارفین کو 10950 یونٹس چوری کرنے پر201487 روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ ڈی جی خان میں 18 گھریلوصارفین کو17211 یونٹس چوری کرنے پر273960 روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج، وہاڑی میں 9 گھریلو اور ٹیوب ویل صارفین کو20971 یونٹس(بقیہ نمبر46صفحہ12پر)
چوری کرنے پر236204 روپے جرمانہ، بہاولپور میں 8گھریلوصارفین کو9557یونٹس چوری کرنے پر173700 روپے جرمانہ، ساہیوال میں 12 گھریلو اور ٹیوب ویل صارفین کو 21718یونٹس چوری کرنے پر225583روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں 18 گھریلو صارفین کو10309 یونٹس چوری کرنے پر162500 روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں 16 گھریلو اورکمرشل صارفین کو14188یونٹس چوری کرنے پر260132روپے جرمانہ،بہاولنگر میں 5 گھریلوصارفین کو6633یونٹس چوری کرنے پر134366روپے جبکہ خانیوال میں 15 گھریلو،کمرشل اور صنعتی صارفین کو12334یونٹس چوری کرنے پر211902 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔
گھیر تنگ