میپکو‘ بجلی چوری‘ لائن لاسز میں اضافہ‘ ایس ڈی اوز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

میپکو‘ بجلی چوری‘ لائن لاسز میں اضافہ‘ ایس ڈی اوز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

  



ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی(میپکو)انتظامیہ نے بجلی چوری اور لائن لاسز پر قابو نہ پانے والے سب ڈویژنل آفیسرز(ایس ڈی اوز)کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق دسمبر 2019ء کے محکمانہ اہداف حاصل نہ کرنے والے ایس ڈی اوز کو جنوری 2020ء میں بجلی چوری پر قابوپانے‘لائن لاسز میں کمی کرنے،ریکوری کے 100اہداف حاصل کرنے اور مستقل نادہندگان سے کل بقایاجات کا کم از کم 25 فیصد اہداف وصول کرنے کے(بقیہ نمبر47صفحہ12پر)

احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ اہداف حاصل نہ کرنے والے سب ڈویژنل دفاتر کو آج (اتوار)کے روز بھی ریکوری مہم اور بجلی چوری پکڑنے کے لئے دفاتر کھلے رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اضافہ

مزید : ملتان صفحہ آخر