عوامی مسائل حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں، علی رضا خاکوانی

      عوامی مسائل حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں، علی رضا ...

  



ٹبہ سلطان پور(نمائندہ پاکستان)تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 235نواب علی رضا خان خاکوانی نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر حلقہ کی عوام کودرپیش مسائل حل کر نے کے لئے دیہاتوں میں جا کر اُن کے مسائل سننے اور حل کروا نے کی یقین دیہانی کروائی عوام کے مسائل سننے کے موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نواب علی رضا خان خاکوانی نے میڈیا سے (بقیہ نمبر48صفحہ12پر)

گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ کی عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ ہو اوران کو حل کروا نے کے لئے تمام تر وسائل استعمال میں لائے جارہے ہیں ہماری جوترجہات ہیں اُن میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی، صحت وتعلیم اور پختہ سڑکیں شامل ہیں کروڑوں روپے کے ترقیانی منصوبے منظور کروا رکر مکمل کیے جاچکے ہیں اور مزید منظور ہوکر فنڈنگ بھی جاری ہوچکی ہے جن پر بہت جلد کام شروع ہوجائے گا نواب علی رضا خان خاکوانی نے کہا کہ رکن قومی اسمبلی اورنگزیب خان کھچی کے ساتھ مل حلقہ کے ہر گھر میں بجلی اور گیس کی فراہمی پر بھی تیزی کے ساتھ جاری ہے کچھ علاقوں کا سروے کیاجاچکا ہے اور کچھ پر کروا نا باقی ہے انہوں نے کہا کہ ٹبہ سلطان پور میں جنازہ گاہ روڑ کی تعمیر مرمت اور سیوریج ڈالنے کا بھی حکم دیا گیا ہے اب حلقہ میں صرف ہر طرف ترقیاتی کام ہی کام ہوتے نظر آئیں گے حلقہ کو ایک طویل عرصہ تک ترقیاتی کاموں سے محروم رکھا گیا اب ہم ان محرومیوں کا آزالہ کررہے ہیں اس موقع پر سردار نصراللہ خان پاندہ، چوہدری مبشرحسن کمبوہ،محمد سعید گجر، نواب احسن خان خاکوانی،چوہدری ناظم ستار کمبوہ، نواب حیدر خان خاکوانی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

یقین دہانی

مزید : ملتان صفحہ آخر