دائرہ دین پناہ:9ماہ سے غائب مبینہ مغویہ فیصل آباد سے برآمد

دائرہ دین پناہ:9ماہ سے غائب مبینہ مغویہ فیصل آباد سے برآمد

  



کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)دائرہ دین پناہ پولیس نے 9 ماہ سے غائب مبینہ مغویہ کو فیصل آباد سے برآمد کر لیا، والد نے مقدمہ درج کرا رکھا تھا، لڑکی نے والدین کو بتائے بغیر شادی کی ہوئی تھی۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مظفر گڑھ سید ندیم عباس کی ہدایت پر اور ڈی ایس پی کوٹ ادو سید اعجاز حسین بخاری کی سربرای میں ایس ایچ او ادریس خان اورانکی ٹیم علاوالدین Asi معہ ملازمان اور لیڈی کنسٹیبل ساجدہ پروین نے 9 ماہ سے غائب مبینہ مغویہ رضوانہ بی بی دختر عطااللہ شاہ کو برآمد کر لیا ہے۔لڑکی کے والد نے (بقیہ نمبر49صفحہ12پر)

مقدمہ نمبر 153/19 تعزیرات پا کستان کی دفعات 365 B کے تحت درج کرا رکھا تھا۔ مقدمہ میں نامزد کیے گئے ملزمان سے مغویہ کے متعلق انکشاف یا معلومات نہ ملی تا ہم پولیس نے اپنی کوشش جاری رکھی اور اس ضمن میں جدید طرز پر تفتیش کی گئی مواصلاتی ریکارڈ بھی حاصل کیاگیا بالآخر انتھک کوششوں کے بعد پولیس مغویہ رضوانہ بی بی کو برآمد کرنے میں کامیاب ہوگء،ایس ایچ او دائرہ دین پناہ ادریس خان نے بتایاکہ مغویہ نے اپنے گھر والوں کو بتائے بغیرفیصل آباد کے شہری سے شادی کر لی تھی۔ رضوانہ بی بی کے برآمد ہو جانے پر والد عطااللہ شاہ نے پولیس کارکردگی پر اطمنیان کا اظہار کرتے ہوئے پولیس ٹیم کو دعائیں دیں۔ ایس ایچ او نے کہا کہ مغویہ کو عدالت میں پیش کرکے قانون کے مطابق کارواء کی جائے گی۔

برامد

مزید : ملتان صفحہ آخر