ضلع ملتان، آٹا مارکیٹ میں لانے کا منصوبہ، 46فلو ر ملز کی کڑی نگرانی، چھاپے جرمانے

ضلع ملتان، آٹا مارکیٹ میں لانے کا منصوبہ، 46فلو ر ملز کی کڑی نگرانی، چھاپے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (سپیشل رپورٹر‘ سٹاف رپورٹر) فلور ملز کو ملنے والی سرکاری گندم کے کوٹے کا آٹا مارکیٹ میں لانے کے لیے مانیٹرنگ مزید سخت کر دی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرملک ممتاز وینس نے گزشتہ روز متعدد فلور ملز کا معائنہ کیا۔حکومت کی طرف سے ملنے والا گندم کا پورا کوٹہ گرائنڈ نہ کرنے پر یوسف فلور مل پر 3 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ گندم سٹاک بارے غلط اعداوشمار بتانے پر الحافظ فلور ملز پر 1 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ملک ممتاز وینس (بقیہ نمبر13صفحہ12پر)

نے بتایا کہ الحافظ فلور مل کو سرکاری گندم کا کوٹہ بھی تین یوم کے لیے معطل کر دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر آٹے کی کوالٹی کی چیکنگ بھی شروع کر دی گئی ہے اور ایک فلور مل کے آٹے کا سیمپل ٹیسٹ کیلیے لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے۔ڈی ایف سی نے بتایا کہ جو فلور مل سرکاری گندم کا پورا کوٹہ گرائنڈ کر کے مارکیٹ نہیں لائے گی یا ناقص آٹے فروخت کرے گی اس کے خلاف ایکشن ہو گا۔محکمہ خوراک کے 21 افسران ضلع کی 46 فلور ملز کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں اور وہ خود بھی فلور ملز کو اچانک وزٹ کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فلور ملز کو 20 کلو کے علاوہ 10 کلو آٹے کا بیگ تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔یہ فیصلہ 20 کلو آٹے کے بیگ کی قوت خرید نہ رکھنے والے شہریوں کو مدِنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔10 کلوآٹے کا تھیلا 402 روپے میں دستیاب ہو گا۔ڈسڑکٹ فوڈ کنٹرولر نے بتایا کہ محکمہ خوراک کے افسران کے علاوہ ضلع کے پرائس مجسٹریٹس بھی شہریوں کو مقررہ نرخوں پر آٹا فراہم کرنے کیلیے سرگرم ہیں ں۔ضلع ملتان میں آٹے کی کوئی قلت نہیں ہے۔محکمہ خوراک کے پاس گندم کا ذخیرہ موجود ہے۔یہ ذخیرہ نئی فصل آنے تک ضلع ملتان کی آبادی کے لئے کافی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع میں قائم کئے گئے سیلز پوائنٹس پر وافر مقدار میں آٹا موجود ہے۔گزشتہ روز ہر سیل پوائنٹ پر دو دو سو بیگ آٹا سپلائی کیا گیا اور گھنٹہ گھر، حسن آباد،عید گاہ،ایم ڈی اے چوک،لال کرتی،ولائت آباد اور ممتازآباد اور دیگر مقامات پر آٹا دستیاب تھا اور سیل ہوتا رہا۔انہوں نے واضح کیا کہ ضلع ملتان میں آٹے کی عدم دستیابی کا کوئی ایشو نہیں ہے۔ آٹے کا خود ساختہ بحران پیدا کرنے والے اور زیادہ قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف حکو مت کی جانب سے کریک ڈاؤن جاری ہے ان ناجائز منافع خوروں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی حکومت عوام کو ریلیف دینے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے حکومت کی جانب سے عوام کے لیے یوٹیلیٹی سٹور پر کم قیمتوں پر اچھی اور معیاری اشیاء دستیاب ہیں ان خیالات کا اظہار حاجی سجاد سیال سینئر نائب صدر تحریک انصاف سٹی ملتان نے مبارکباد دینے کے لیے آئے ہوئے شیخ واجد شوکت،سید بابر شاہ،ملک ذوالنورین بھٹہ، شہباز قریشی،امجد علی سے ملاقات کے دوران کیا۔حاجی سجاد سیال نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اوروزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے مشن کے مطابق عوام اور ورکروں کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کریں گے۔ آٹا