حکومت صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے خصوصی اقدامات کررہی ہے‘ حسین جہانیاں گردیزی

  حکومت صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے خصوصی اقدامات کررہی ہے‘ حسین جہانیاں ...

  



کچاکھوہ(نمائندہ پاکستان)کچاکھوہ پریس کلب رجسٹرڈ کی تقریب حلف برداری مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں صوبائی وزیر حسین (بقیہ نمبر26صفحہ12پر)

جہانیاں گردیزی،ڈپٹی کمشنر خانیوال آغاظہیر عباس شیرازی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال فیصل شہزاد میاں غفاراحمد،ڈاکٹرسید خاورامام ایم پی اے،نشاط خان ڈاہا ایم پی اے،سابق صوبائی وزیر حاجی عرفان خان ڈاہا،سابق ایم پی اے چوہدری فضل الرحمن،سپرینڈنٹ جیل خانیوال حاجی طاہر مجید،کرنل عابد محمود کھگہ،مہر عمران پرویز دھول،راو صنور علی گوگی،رانا آصف سعید ممنر پنجاب بارکونسل،عزیزاحمد خان ممبر پنجاب بار کونسل پنیاں،راوصنور علی گوگی،اظہر جکھڑ سابق صدر خانیوال بار،ہمایوں خان شریک ہوئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر حسین جہانیاں گردیزی نے کہا کہ پنجاب حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی اقدامات کررہی ہے صحافی معاشرہ کی آنکھ ہیں خبر لگانے سے پہلے تصدیق کرلی جائے تو زیادہ بہتر ہوتا ہے صحافی برادری کسی بھی معاشرے کی اصلاح کرنے میں بہتر کردار اداکرتی ہے انہوں نے نومنتخب صدر چوہدری محمد رشید،جنرل سیکرٹری رانا صغیراحسن اورانکی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی،ڈپٹی کمشنر خانیوال نے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی انہوں نے مزید کہا کہ صحافی برادری مسائل اجاگر کرے فوری سدباب کیا جائے گا،ڈی پی او خانیوال فیصل شہزاد نے اپنے خطاب میں کہا کہ صحافی ہمارے بازو ہیں دہشتگردی میں فورسز کے ساتھ ساتھ صحافیوں کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جاسکتیں۔اس موقع پر صوبائی وزیر حسین جہانیان گردیزی نے نومنتخب کابینہ سے حلف لیا تقریب میں کچاکھوہ میں خدمات سرانجام دینے والوں کو خصوصی طور پر شیلڈ پیش کی گئیں تقریب میں صحافتی،سماجی و سیاسی شخصیات کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

حسین جہانیاں

مزید : ملتان صفحہ آخر