سابق وزیر اعلیٰ دوست محمد کھوسہ کی صدر بارنسیم خان سے ملاقات، کامیابی پرمبارکباد

    سابق وزیر اعلیٰ دوست محمد کھوسہ کی صدر بارنسیم خان سے ملاقات، کامیابی ...

  



ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی) سابق وزیراعلی پنجاب پیپلز پارٹی کے راہنما سردار دوست محمد خان کھوسہ نے پیپلز پارٹی کے عہدیدران (بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

کے ہمراہ ڈسٹرکٹ بار گئے جہاں پر انہوں نے پیپلز پارٹی کے حمایت یافتہ نومنتخب صدر بار سردار نسیم خان کھوسہ اور دیگر کامیاب ہونے والے بار کے عہدیداروں سے ملاقات کی اور انہیں کامیابی پر مبارکباد دی اس موقع پر صدر بار نے ان کا شکریہ ادا کیا۔سردار دوست محمد کھوسہ نے کہا کہ اسوقت ملک سخت معاشی بحران کا شکار ہے موجود حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ وکلاء نے ہمشہ ملک کی ترقی اور خوشحالی اور جمہوریت کی بحالی کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے اور امید ہے کہ آئندہ بھی قانون اور آئین کی پاسداری کرتے ہوئے حکمرانوں کو صحیح سمت دیکھاتے رہیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر