آٹا بحران: مافیا کیخلاف بھرپور کارروائی کیجائیگی، سیدخاور علی شاہ

آٹا بحران: مافیا کیخلاف بھرپور کارروائی کیجائیگی، سیدخاور علی شاہ

  



کبیروالا+بارہ میل +(سٹی رپورٹر+نمائندہ خصوصی) حکومت کو ”ناکام“بنانے کی کوئی سازش بھی کامیاب نہیں ہوگی،آٹے کی(بقیہ نمبر28صفحہ12پر)

مصنوعی قلت کا بحران پیدا کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے، حکومت عوام کو مسائل سے نکالنے کیلئے فلاح وبہبود کے ترقیاتی منصوبہ جات کی جلد از جلد تکمیل کیلئے کوشاں ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا جرم یہ ہے کہ وہ”سرکاری فنڈز“ سے شاہ خرچیاں کرنے کی بجائے اسے اپنے بلند ویژن کے تحت عوام کی بہتری کیلئے استعمال کررہے ہیں،ان خیالات کا اظہار قائد سید گروپ وممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے سید گروپ کے رانا اسلم ذوالفقار،حسن امام شاہ اور دیگر کارکنان کے ساتھ ملاقات کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا معاشی حوالوں سے بہتری کی جانب گامزن ہونے سے عوام کو گراس روٹ لیول ”ریلیف“ ملنے کے قوی امکانات ہیں،ماضی میں تحصیل کبیروالا کو جان بوجھ کر محرومیوں کا شکار بناکر پسماندہ رکھا گیا،سید گروپ نے ہمیشہ عوام کی خدمت اور علاقائی تعمیر وترقی کو اپنی سیاسی جدوجہد کی اولین ترجیح بنارکھا ہے،ترقیاتی فنڈز کرپشن کی نذر کرنے کی بجائے عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ ہورہے ہیں۔

خاور علی

مزید : ملتان صفحہ آخر